ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناگپور کی دیکشابھومی میں وزیر اعظم نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا

ناگپور کی دیکشابھومی میں وزیر اعظم نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا

Sat, 15 Apr 2017 11:13:31    S.O. News Service

ناگپور، 14؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے ناگپور کی دیکشا بھومی میں آج ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی 126ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ دیکشابھومی میں باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد مودی نے کچھ منٹ تک ہاتھ جوڑ کر ان کو سلام بھی کیا ۔دلتوں کے مسیحا اور ملکی آئین کے خالق امبیڈکر نے 1956میں اسی جگہ پر اپنے پیروکاروں کے ساتھ بدھ مت قبول کیا تھا۔اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔اس دورے پر روانہ ہونے سے پہلے مودی نے کل ٹوئٹ کیا تھا کہ امبیڈکر جینتی کے بے حد خاص موقع پر ناگپور جانے کا موقع ملنے سے وہ بے حدفخر محسوس کر رہے ہیں۔مہاراشٹر کی دوسری راجدھانی کے ایک روزہ دورے پر مودی کوراڈی، چندر پور اور پرلی میں کل 3230میگاواٹ کی صلاحیت والی 14تھرمل پاور پلانٹ اکائیاں قوم کے نام وقف کریں گے ۔ان میں کوراڈی میں 660-660میگاواٹ والی تین سوپر کریٹیکل یونٹ ، چندر پور میں 500-500میگاواٹ والی 2 اور پرلی میں 250میگاواٹ والی ایک یونٹ شامل ہیں ۔مودی نے کل ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھاکہ ناگپور میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جانے والا ہے ،جن کا لوگوں کی زندگی پر مثبت اثر پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ ان ترقیاتی منصوبوں میں آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم اور ایمس اور کروڈی تھرمل پاور پلانٹ کا آغاز شامل ہے ۔اس دوران ایک جلسے سے بھی خطاب کروں گا۔مودی نے کہاکہ ایک مضبوط، خوشحال اورمتحد ہندوستان کی تعمیر کے ڈاکٹر امبیڈکر کے خوابوں کی سمت میں ہم اپنی کوششوں کے تئیں اٹل ہیں۔دن کے آخر میں وزیر اعظم ڈیجی دھن میلے کے اختتامی پروگرام میں شامل ہوں گے، جہاں وہ لکی کسٹمر اسکیم اورڈیجی دھن کاروباری اسکیم کے میگا ڈرا فاتحین کو ایوارڈ پیش کریں گے۔ناگپور کے منکاپور میں وہ ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔


Share: